23 ستمبر، 2023، 6:41 PM

سعودی عرب کا قومی دن، صدر رئیسی کی سعودی باشاہ اور ولی عہد کو مبارکباد

سعودی عرب کا قومی دن، صدر رئیسی کی سعودی باشاہ اور ولی عہد کو مبارکباد

صدر رئیسی نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے نام تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی رشتہ موجود ہے جو کو عوامی سطح پر پذیرائی اور حمایت حاصل ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی کوششوں کے نتیجے میں تمام شعبوں باہمی تعلقات میں مزید پیشرفت کے امکانات ہیں۔

صدر رئیسی نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور سعودی وزراء کی کونسل کے سربراہ کو بھی مبارکباد کے پیغامات بھیجے اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود مشترکات کی بنیاد پر تمام شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

News ID 1918977

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha