مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر صدر رئیسی نے تہران کے علاقے نسیم شہر میں اسکول میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی اور اسکول کے بچوں سے گفتگو کی۔
اس موقع پر اسکول کے اسٹاف اور طلباء سے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تاکید کی کہ اسکولوں میں بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ قوم کا مستقبل ان بچوں سے وابستہ ہے لہذا ان کا تعلیم یافتہ ہونا نہایت ضروری ہے۔
اسکولوں کو تعلیم اور عقائد کا مراکز قرار دیتے ہوئے صدر نے طلباء کو نصیحت کی کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔
یاد رہے کہ صدر رئیسی نے تعلیمی سال کے آغاز پر نسیم شہر کے تین اسکولوں کا دورہ کیا۔
آپ کا تبصرہ