24 ستمبر، 2023، 11:20 AM

ایران، دفاعی مشقوں میں جدید ڈرون طیاروں کی نمائش، صہیونی میڈیا میں صف ماتم

ایران، دفاعی مشقوں میں جدید ڈرون طیاروں کی نمائش، صہیونی میڈیا میں صف ماتم

صہیونی ذرائع ابلاغ نے ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرون طیاروں کو اسرائیل کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر دفاعی نمائش میں طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے جدید ڈرون طیاروں کی نمائش سے صہیونی ذرائع ابلاغ ششدر رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ دفاع مقدس کے آغاز کی مناسبت سے ڈرون طیاروں سمیت مختلف دفاعی مصنوعات کی نمائش کی گئی جس سے صہیونی ذرائع ابلاغ میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ پروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران کی ڈرون طیاروں اور بلیسٹک میزال کی ترقی حیران کن ہے۔ شاہد، مہاجر اور آرش ڈرون طیارے 300 کلوگرام وزن کے ساتھ 24 گھنٹے 2 ہزار کلومیٹر پرواز کرسکتے ہیں جوکہ صہیونی حکام کے لئے نہایت تشویش کی بات ہے۔

رپورٹ میں صدر رئیسی کی تقریر کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ملکی سرحدوں کی حفاظت اور مقاومت کی حمایت کے لئے مسلح افواج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

اخبار نے دفاعی پیریڈ کے دوران امریکہ اور اسرائیل مخالف بینروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انگریزی اور عبرانی میں لکھے ہوئے بینروں پر اسرائیلیوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ اپنی پناہ گاہوں کو تیار رکھیں۔

روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل نے مسلح افواج کی پیریڈ کے بارے میں لکھا ہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے پیریڈ کے دوران دیواروں پر اسرائیل کے لئے دھمکی آمیز عبارتیں درج کی گئی تھیں۔

طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرون طیاروں کے بارے میں اخبار نے لکھا ہے کہ تہران میں ہونے والی تقریب کے دوران ڈرون طیاروں اور میزائلوں کی نمائش کی گئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کی صبح اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کا پیریڈ کی تقریب صدر رئیسی، چیف آف سٹاف کمیٹی میجر جنرل محمد باقری، زمینی افواج کے سربراہ میجر جنرل سید رحیم موسوی، سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور دیگر اعلی فوجی افسران کی موجودی میں امام خمینی کے مزار کے اطراف میں ہوئی تھی۔

اس موقع پر مختلف ڈرون طیاروں سفیر، مہاجر 2، کمان22 کے علاوہ میزائل فکور، قادر، ستار اور قائم  اور دیگر دفاعی مصنوعات کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا تھا۔

News ID 1918985

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha