8 اگست، 2023، 5:22 PM

ایران برکس کا باقاعدہ رکن بننے کے لئے مضبوط امیدوار ہے، ربابکوف

ایران برکس کا باقاعدہ رکن بننے کے لئے مضبوط امیدوار ہے، ربابکوف

روسی نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران برکس کا باقاعدہ رکن بننے کا مضبوط ترین امیدوار ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ایران کو برکس کی مستقل رکنیت دی جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے  کے مطابق، روسی نائب وزیرخارجہ سرگئی ربابکوف نے ایران اور برکس کی مشترکہ کانفرنس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران مہر نیوز کے نمائندے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ کے سیاسی معاون علی باقری سے ملاقات معمول کا حصہ تھا جس میں مثبت بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی معاون وزیرخارجہ کے ساتھ جوہری پروگرام سمیت تمام موضوعات پر اچھی بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان ویانا اور نیویارک میں اچھی ہماہنگی رہی ہے۔ ربابکوف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار داد پر عملدرامد کےسلسلے میں ایران اور روس کے درمیان اتفاق رائے پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران ایران کی برکس میں باقاعدہ رکنیت کے حوالے سے بھی مذاکرات ہوئے۔ ایران برکس کا باقاعدہ رکن بننے کے لئے مضبوط ترین امیدوار ہے۔ اب وقت پہنچا ہے کہ ایران کو بھی برکس کی باقاعدہ رکنیت دی جائے۔

ربابکوف نے کہا کہ ایران کے ساتھ عالمی توانائی ادارے کے ساتھ تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ میں نے اپنے دوست علی باقری کو دورہ ماسکو کی دعوت دی ہے۔
 

News ID 1918297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha