12 جولائی، 2023، 2:29 PM

اقوام متحدہ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف قرارداد منظور ہو گئی۔

مہر نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور ہو گئی۔

پاکستان کی قرارداد میں قرآن پاک کی بےحرمتی سمیت مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی ہے۔

قرارداد میں قرآن پاک کی بےحرمتی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے قرارداد میں ریاستوں پر مذہبی منافرت کی روک تھام کے لیے قوانین اپنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کا واقعے پر پیش آیا تھا۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہنگامی اجلاس میں سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے اپنے خطاب میں زور دیا تھا کہ تمام اسلامی ممالک قرآن پاک اور پیغمبر اسلامﷺ کی توہین کے واقعات کی روک تھام کے لیے اجتماعی اقدامات کریں۔

News ID 1917759

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha