20 جولائی، 2023، 11:22 AM

سویڈن کی شرمناک حرکت؛ پھر سے قرآن مجید کی توہین کا لائسنس دینے کا عندیہ

سویڈن کی شرمناک حرکت؛ پھر سے قرآن مجید کی توہین کا لائسنس دینے کا عندیہ

سویڈن میں کچھ عرصہ قبل قرآن پاک کی توہین کرنے والے عراقی تارک وطن کو سویڈش پولیس کی جانب سے ایک بار پھر سویڈن میں ملکی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک اور عراقی پرچم نذر آتش کرنے کی چھوٹ مل گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سویڈن کی پولیس نے ایک بار پھر سویڈن میں مقیم عراقی تارک وطن گستاخ سیلوان مومیکا کو اسٹالک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید اور عراقی پرچم نذر آتش کرنے کی اجازت دے دی۔

سویڈش پولیس کو جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق، یہ ریلی آج جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق 1 سے 3 بجے کے درمیان عراقی سفارت خانے کے سامنے نکالی جائے گی۔

مومیکا نے کہا کہ وہ سٹالک ہوم کی اسی مسجد کے سامنے قرآن پاک کو جلانے کا ارادہ رکھتا ہے جس کو اس نے گذشتہ ماہ آگ لگائی تھی۔

سویڈش پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ اجازت نامہ مذہبی کتابوں کو جلانے کی سرکاری درخواست کی بنیاد پر جاری نہیں کیا گیا، بلکہ اجتماع کی آزادی کے قانونی حق پر مبنی رائے کے اظہار کے لیے عوامی اجتماع کے قیام کی بنیاد پر جاری کیا گیا۔

پولیس ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ریلی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے اتفاق کیا جائے۔

واضح رہے کہ میں اس 37 سالہ عراقی تارک وطن نے جون کے آخر میں قرآن پاک کے ایک نسخے کو آگ لگانے کے ساتھ اس کے صفحات پھاڑ دیے تھے۔

News ID 1917916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha