2 جولائی، 2023، 2:36 PM

امریکہ بالٹی مور میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 29 زخمی

امریکہ بالٹی مور میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 29 زخمی

امریکہ کے شہر بالٹی مور میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فاکس بالٹی مور کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مرنے والوں میں 1 خاتون بھی شامل ہے جبکہ 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ پر تقریب میں متعدد لوگ موجود تھے، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق رات ساڑھے 12 بجے فائرنگ سے متعلق متعدد فون کالز موصول ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس اہلکار موقع پر روانہ ہوئے تھے۔

News ID 1917556

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha