8 جون، 2023، 9:47 AM

فتاح میزائل نے فرانس کو بھی خفا کردیا

 فتاح میزائل نے فرانس کو بھی خفا کردیا

فرانس کی وزارت خارجہ نے ایرانی کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے ہائپر سونک میزائل ٹیکنالوجی حاصل کرنے پر تشویش کا اظہار کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اناتولی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فرانس کی وزارت خارجہ نے ایران کے ہائپر سونک میزائل پروگرام کی کامیابی کو تشویش ظاہر کی ہے۔ وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان میں 1400 کلومیٹر تک مارکرنے والے فتاح میزائل کو تشویش ناک قرار دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی قراد داد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فتاح میزائل کی تقریب رونمائی عالمی ادارے کی قرار داد کی خلاف ورزی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے ایران نے ایٹمی پروگرام اور بلیسٹک میزائل کا پروگرام ابھی تک بند نہیں کیا ہے۔ فرانس ایران کی طرف سے ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی کی کوششوں کی ہر ممکن مخالفت کرے گا۔

یاد رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے فتاح ہائپر سونک میزائل کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نے میزائل ٹیکنالوجی سمیت مختلف سائنسی شعبوں میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آواز کی رفتار سے بھی زیادہ تیز میزائل تیار کیا ہے جو مخالف میزائل کی پہنچ سے باہر اپنے راستے میں حرکت کرتا ہے۔ عام میزائل کا ایک مخصوص مدار ہوتا ہے جس میں حرکت کرتا ہے اور میزائل شکن نظام کے ذریعے اس کو گرایا بھی جاسکتا ہے لیکن فتاح میزائل دشمن کے دفاعی سسٹم کو چکمہ دے سکتا ہے۔ یہ میزائل اپنی مخصوص رفتار کی وجہ سے مخالف میزائل کے ذریعے منہدم نہیں کیا جاسکتا ہے۔

میجر جنرل حسین سلامی نے فتاح میزائل کے بارے میں مزید کہا کہ اس میزائل کی دوسری اہم خصوصیت اس کا اچانک راستہ بدلنا ہے۔ راستہ بدلنے کی وجہ سے دشمن اس کی نگرانی کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔ اپنا راستہ بدل کر دشمن کو دھوکہ دیتا ہے۔ ظاہری طور پر ایک ہدف کی طرف حرکت کرتا ہے لیکن اچانک راستہ بدل کر دوسرے مقام پر کسی تنصیبات کو نشانہ بناسکتا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہم جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی شعبوں میں اپنی پیشرفت کو بریک نہیں لگائیں گے۔ میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی میں ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ سپاہ پاسداران کے تحقیقاتی مراکز میں جدید ٹیکنالوجی کے مختلف شعبے عملی طور پر فعال کررہے ہیں۔

News ID 1917041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha