14 جون، 2023، 7:04 PM

سپاہ پاسداران نے ملک کے مشرق میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا

سپاہ پاسداران نے ملک کے مشرق میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا

دہشت گرد صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔ امام زمان عج کے گمنام سپاہیوں نے بروقت کارروائی کرکے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گردوں کا نیٹ ورک ملک کے مشرقی علاقوں میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا تھا لیکن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خفیہ شعبے کو اطلاع ملنے کی وجہ سے بروقت شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور کسی بڑے سانحے سے پہلے ہی دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ سیستان و بلوچستان میں امام زمان کے گمنام سپاہیوں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر احتیاطی تدابیر کے تحت بروقت آپریشن کیا۔

ذرائع نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک اور کئی گرفتار ہوگئے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

News ID 1917195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha