2 جون، 2023، 4:43 PM

یوکرائن-روس جنگ کی تازہ ترین صورتحال؛

ماسکو کا 50 سے زائد یوکرائنی فوج اور 4 بکتر بند گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ

ماسکو کا 50 سے زائد یوکرائنی فوج اور 4 بکتر بند گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ

روسی وزارت دفاع نے گزشتہ روز یوکرائنی افواج کے آپریشن کے خلاف روس کی جوابی کاروائی کا تذکرہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یوکرائن کی جانب سے ماسکو کے سرحدی علاقوں میں گھسنے کی کوشش پر، 50 سے زائد یوکرائنی مارے گئے اور ان کی 4 بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سپوتنک نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع نے جمعرات کو ایک بیان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، یوکرائن میں روسی خصوصی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے حوالے سے اعلان کیا کہ کیف کی طرف سے آج، کل 70 یوکرائنی ملیشیا، 5 ٹینک، 4 بکتر بند جنگی گاڑیاں، 7 پک اپ ٹرک اور ایک کاماز ٹرک نے روسی شہر شیبکینو اور بیگوروڈ کے علاقے پر حملے میں حصہ لیا۔

روسی وزارت دفاع نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ بیلگوروڈ کے علاقے میں شیبکینو شہر کی جانب یوکرائنی افواج کے حملوں کو پسپا کر دیا گیا اور روسی مسلح افواج نے، ہماری دیگر سیکورٹی سروسز کے یونٹوں کے ساتھ مل کر بیلگوروڈ میں شیبکینو شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ حملہ کرنے کی کیف کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیف حکومت کی دہشت گرد تنظیموں کو خاصا نقصان پہنچانے کے بعد پیچھے دھکیل دیا گیا۔ یوکرائن کے 30 دہشت گرد اور 4 پیلی کاروں کو تباہ کر دیا گیا اور انہیں روسی ریاستی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرائنی سرحد پر مجموعی طور پر 50 سے زیادہ یوکرائنی دہشت گرد مارے گئے، 4 بکتر بند جنگی گاڑیاں، ایک BM-21 گرینڈ ملٹیپل راکٹ لانچر جنگی گاڑی اور ایک پک اپ ٹرک تباہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ روسی فوج نے 24 فروری 2022ء کو مشرقی یوکرائن میں اپنا ’’خصوصی فوجی آپریشن‘‘ شروع کیا تھا۔

یاد رہے کہ یوکرائن میں روسی فوج کی پیش قدمی کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکہ اور مغربی ممالک نے روس کے خلاف کئی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جبکہ یوکرائنی فوج کو ہر قسم کے جدید ہتھیار بھیجے جا چکے ہیں۔

اس سے قبل، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی کہا تھا کہ یوکرائن کیلئے فوجی ہتھیار لے جانے والی کوئی بھی کھیپ اور قافلہ کو روسی افواج کو نشانہ بنانے کا پورا حق حاصل ہے۔

News ID 1916907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha