مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میرا بیرون ملک سفر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیونکہ میری نہ تو بیرون ملک کوئی جائیدادیں ہیں نہ کاروبار اور نہ ہی ملک سے باہر کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔
ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ جب مجھے چھٹی کا موقع ملے گا تو وہ میں ہمارے شمالی علاقہ جات میں گزاروں گا جو زمین پر میری پسندیدہ جگہ ہے۔
آپ کا تبصرہ