27 اپریل، 2023، 11:08 AM

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس کل بھارت میں ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس کل بھارت میں ہوگا

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس کل ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لیے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق چین کے وزیر دفاع جنرل لی شنگ فو ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دلی پہنچ گئے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت میں بھارت کے علاوہ ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رکن ممالک کے علاوہ مبصر ممالک بھی 28 اپریل 2023 کو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

News ID 1916122

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha