25 اپریل، 2023، 1:12 PM

چین اور بھارت کا سرحدی تنازعہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا عزم

چین اور بھارت کا سرحدی تنازعہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا عزم

ہندوستان اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مقامی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے ایک عسکری وفد  نے کل 18 ویں دور کے مذاکرات میں شرکت کی اور چین کی عسکری قیادت سے گفتگو کی۔

دونوں ممالک کے اختلافات اور مسائل کو سفارتی طریقے سے اور مستقل طور پر بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہندوستانی اور چینی وفود کے مابین ہونے والی بات چیت کا نتیجہ تھا۔

چین اور ہندوستان کے وفود کے مابین آخری بار 5 ماہ قبل ملاقات ہوئی تھی۔

چین کے وزیر خارجہ نے مارچ 2022 میں ہندوستان کا دورہ کیا اور اس ملک کے وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سے بات چیت کی۔

ہمالیہ میں ہندوستان اور چین کی مشترکہ سرحد ہے اور اس پر دیرینہ تنازعہ ہے۔

News ID 1916086

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha