30 مارچ، 2023، 9:02 PM

امریکہ ایران کو تاوان ادا کرے، عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ

 امریکہ ایران کو تاوان ادا کرے، عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ

بین الاقوامی عدالت انصاف نے امریکہ کو ایران کو تاوان ادا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بین الاقوامی عدالت کے نائب سربراہ کریل گیؤرگیان نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی اثاثون کو منجمد کئے جانے کا اقدام غیر قانونی رہا ہے بنابریں امریکہ کو چاہئے کہ ایران کو اپنے اقدام کا تاوان ادا کرے۔

انھوں نے تاکید کی کہ امریکہ نے ایرانی اثاثوں کو منجمد کئے جانے کا اقدام عمل میں لا کر ایران کے ساتھ اقتصادی روابط اور سن انیس و پچپن کے قونصلر حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اور اپنے بین الاقوامی فرائض پر عمل نہ کرنے کی بنا پر امریکہ کو ہرجانہ ادا کرنا ہو گا۔

عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تاوان کی رقم کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

ایرانی قوم کے حقوق کا مطالبہ کرنا ایران کی حکومت کا اہم ترین فریضہ ہے جس کو نبھانے کے لئے وہ ہر طرح کے منطقی طریقوں پر عمل کرتی رہے گی تاکہ ایرانی قوم کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔ 

News ID 1915604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha