30 مارچ، 2023، 8:01 PM

ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملوں میں اضافے سے تشویش، دہلی میں ہنگامی اجلاس طلب

ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملوں میں اضافے سے تشویش، دہلی میں ہنگامی اجلاس طلب

دہلی میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہےکہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں اضافے کے سبب تشویش پائی جاتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ہیں۔ راجدھانی دہلی میں بھی کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3016 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ یومیہ پازیٹوٹی ریٹ بڑھ کر 2.73 فیصد پہنچ گیا ہے، جبکہ ریکوری ریٹ 98.78 فیصد ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 2151 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعاد 13509 ہو گئی ہے، جو مجموعی کیسز کا 0.03 فیصد ہے۔ اس دوران کورونا سے متاثرہ 6 مریض بھی دم توڑ گئے جن میں 3 مریض مہاراشٹر، 2 مریض دہلی جبکہ ایک مریض ہماچل پردیش سے تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے بعد اتنی زیادہ تعداد میں کورونا کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر دہلی حکومت حرکت میں آ گئی ہے اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ہدایت پر وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ دوپہر کو طلب کئے گئے اجلاس کے دوران وزیر صحت محکمہ صحت کے عہدیداران اور ماہر ڈاکٹروں کے ساتھ گفت و شنید کریں گے۔

دہلی محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2160 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 300 کیسز مثبت پائے گئے۔ اس سے پہلے منگل کو دہلی میں کورونا کے 214 معاملے سامنے آئے تھے۔ 29 مارچ کو 1811 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، جن میں سے 214 مثبت پائے گئے تھے۔

News ID 1915598

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha