مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان دورہ موریطانیہ کے دوسرے دن بدھ کے روز اپنے موریطانی ہم منصب محمد سالم ولد مرزوک سے ملاقات اور گفتگو کی۔
دونوں رہنماوں نے ایران اور موریطانیہ کے درمیان سیاسی، ثقافت، ٹیکنالوجی اور معیشت کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
امیر عبداللہیان نے افریقی صحارا کے علاقے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے موریطانیہ کی کوششوں کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔
محمد سالم ولد مرزوک نے ایران اور موریطانیہ کے تعلقات کو اہم قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔
فلسطین کی حمایت، اسلامی ممالک کے درمیان تعاون اور نواکشوت میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا آئندہ اجلاس بھی ان موضوعات میں سے تھے جن پر ایران اور موریطانیہ کے وزرائے خارجہ نے اپنی دوطرفہ ملاقات میں تبادلہ خیال کیا۔
در ایں اثنا ایرانی وزیر خارجہ نے آج اپنا دورہ موریطانیہ مکمل کر کے لاطینی امریکہ کے ملک نیکاراگوائے کے لئے روانہ ہوئے۔
یاد رہے کہ امیر عبداللہیان اپنے نیکاراگوائے کے بعد وینزویلا بھی جائیں گے جہاں وہ اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔
آپ کا تبصرہ