21 جنوری، 2023، 6:31 PM

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور سپاہ پاسداران کے سربراہ کی ملاقات؛

یورپ اپنی ماضی کی غلطیاں نہ دہرائے؛ پارلیمنٹ کسی بھی اقدام کا فیصلہ کن جواب دے گی

یورپ اپنی ماضی کی غلطیاں نہ دہرائے؛ پارلیمنٹ کسی بھی اقدام کا فیصلہ کن جواب دے گی

یورپی پارلیمنٹ کے حالیہ اقدام کے بعد ایران کی پالیمنٹ کے اسپیکر نے ہفتے کے روز سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف سے ملاقات کی۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے خلاف یورپی یونین کے مخاصمانہ اقدام کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی سے ملاقات کی اور سپاہ پاسداران انقلاب کی حمایت کا اعلان کیا۔

جنرل حسین سلامی نے سپاہ پاسداران کی حمایت کا اعلان کرنے پر اسپیکر اور ارکارن پارلیمنٹ کا شکریہ ادا اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس تصویر میں ایک نامور اور ناقابل فراموش کمانڈر کا چہرہ دیکھ سکتے ہیں اور پوری دنیا تسلیم کرتی ہے کہ اس کمانڈر نے دیگر پاسداران انقلاب کے ساتھ مل کر عالمی دہشت گردی کے خاتمے میں سب سے بڑا اور فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

جنرل سلامی نے کہا کہ اگر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، مخصوصاً سپاہ قدس اور شہید سلیمانی کی کی کوششیں نہ ہوتیں تو امریکیوں کا پیدا کردہ دہشت گردی کا آتش فشاں یورپ تک پھیل چکا ہوتا اور آج یورپ میں جو امن و سلامتی ہے وہ ختم ہو چکی ہوتی۔

جنرل سلامی نے مزید کہا کہ جیسا کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ "اوباما دہشت گردی کا خالق اور پیدا کرنے والا تھا اور اس نے پہلی بار اسلامی سرزمین میں اسے پیدا کیا" لیکن یہ آگ یورپ کی دہلیز پر تھی اور اگر اس پر قابو نہ پایا گیا ہوتا تو یہ یورپ کے تمام جغرافیائی سطحوں کو لپیٹ میں لے لیتا، تاہم یورپیوں اور امریکیوں کی عادت ہے کہ وہ ہمیشہ جلاد اور شہید، ظالم اور مظلوم کی جگہ بدل دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپ نے خود کو دو بار عالمی جنگ میں دھکیلا اور آج ماضی کی انہی جنگوں کے کھنڈرات پر ایک نیا یورپ تشکیل پا چکا ہے، یورپ نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا اور سمجھتا ہے کہ ایسے بیانات سے اس عظیم سپاہ کو جو ایمان، توکل، طاقت اور عزم و ہمت کی طاقت سے مالا مال ہے، متزلزل کر سکتا ہے۔ 

جنرل سلامی نے یہ بھی کہا کہ ہم اس طرح کی دھمکیوں یا یہاں تک کہ ان پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی گھبرانے والے نہیں، تاہم یورپیوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی ماضی کی غلطیاں نہ دہرائیں۔

در ایں اثنا ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو ہماری قوم اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بارے میں صحیح اندازہ نہیں ہے اور خاص طور پر ان کے پاس ہماری قوم اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے درمیان تعلقات کے بارے میں کوئی علم اور تجزیہ نہیں ہے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ پارلیمنٹ یورپی یونین کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب کے خلاف اٹھائے گئے کسی بھی اقدام کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

News ID 1914302

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha