مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آیت اللہ سید صادق روحانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرّحمن الرّحیم
مرحوم و مغفور آیت اللہ حاج سید صادق روحانی کی رحلت پر ان کے اہل خانہ، محترم روحانی گھرانے، اس معزز فقیہ کے شاگردوں اور عقیدت مندوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے ان کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
۱۴۰۱/۹/۲۶﴿18/12/2022﴾
آپ کا تبصرہ