مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر خاش کے اہل سنت امام جمعہ مولوی عبدالواحد ریگی کی شہادت پر اس مذموم اقدام کی مذمت کی اور ان کے اہل خانہ اور صوبے خاص طور پر خاش کے عوام کے نام ایک تعزیتی پیغام دیا۔
آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ شہید مولوی عبدالواحد ریگی اسلامی اتحاد کی پاسداری کا تابناک چہرہ اور انقلاب اسلامی کی کامیابی سے لے دفاع مقدس اور بعد کے مختلف مراحل میں اسلامی نظام کے وفاداروں میں سے ایک تھے اور اپنی عمر کے آخر تک فخر کے ساتھ اپنی اس جاں نثاری پر قائم رہے۔
انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ خاش کے اہل سنت امام جمعہ مولوی عبدالواحد ریگی کی شہادت کی خبر ان کے لئے گہرے دکھ اور غم کا سبب بنی۔ یہ مجاہد عالم دین خاش اور اس علاقے کے عوام کے دلوں میں بہت بڑا مقام رکھتے تھے کیونکہ انہوں خود کو اسلام کے لئے وقف کر رکھا تھا۔
ایران کے صدر نے مزید لکھا کہ ان کی شہادت پر ان کے اہل خانہ، خاش اور صوبہ سیستان و بلوچستان کے عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ صدر رئیسی نے سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر اس مذموم اقدام میں ملوث کینہ پرور عوامل کو ڈھونڈ نکال کر گرفتار کریں گے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔
آپ کا تبصرہ