مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے مابین جاری کشیدگی کے درمیان ہی چین کے صدر شی جن پنگ جمعرات کے روز دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ رہے ہیں۔ شی جن پنگ وہاں چین عرب سربراہی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔
رپورٹ کے مطابق،چینی صدر سعودی عرب میں عرب ممالک کے 14 سربراہاں سے ملاقات کریں گے۔
شی جن پنگ کا دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کشیدہ ہیں، عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورت حال ہے اور واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرات سے خاصا فکرمند ہے۔
آپ کا تبصرہ