25 نومبر، 2022، 9:33 AM

مغرب اور امریکہ کی ایران دشمنی؛ 

انسانی حقوق کونسل میں ایران مخالف نام نہاد قرارداد منظور، پاکستان اور چین کی مخالفت

انسانی حقوق کونسل میں ایران مخالف نام نہاد قرارداد منظور، پاکستان اور چین کی مخالفت

امریکہ اور یورپی ملکوں نے ایران میں فسادات کی حمایت کو جاری رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایک ایران مخالف قرارداد منظور کی۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رائٹرز نے خبر دی ہے کہ امریکہ اور یورپی ملکوں نے ایران میں فسادات کی حمایت کو جاری رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایک نام نہاد ایران مخالف قرارداد "ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال" منظور کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چین، پاکستان، اریٹیریا، وینزویلا، کیوبا اور آرمینیا اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا اور اسے سیاسی عمل قرار دیا۔ 

جبکہ بولیویا، برازیل، بھارت، امارات، قطر، کیمرون، انڈونیشیا، ملاوی، موریطانیہ، سینیگال، نمیبیا، ازبکستان اور قزاقستان نے حمایت یا مخالفت میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ 

دوسری جانب اس ایران مخالف قرارداد کے حق میں ارجنٹینا، بنین، جمہوریہ چیک، فن لینڈ، فرانس، گابون، گامبیا، جرمنی، لیبیا، ہنڈوراس، جاپان، لٹونی، لاگزمبرگ، میکسیکو، مونٹینیگرو، نیپال، ہالینڈ، پیراگوائے، پولینڈ، کوریا، صومالیہ، برطانیہ، یوکرین اور امریکا نے ووٹ کیا۔ 

مذکورہ ایران مخالف قرارداد امریکہ اور یورپی ممالک کے سیاسی دباؤ کے تحت منظور کی گئی۔

خیال رہے کہ امریکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوتا ہے تاہم اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی بنا پر پر عالمی تنظیموں اور مختلف فورمز پر اس کی مذمت نہیں کی جاتی۔

News ID 1913345

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha