24 نومبر، 2022، 8:14 PM

ایرانی وزارت خارجہ کا بائیڈن کے حالیہ بیانات پر شدید ردعمل؛

کیا ایرانی خواتین کو امریکی ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں سے استثناء حاصل ہے؟

کیا ایرانی خواتین کو امریکی ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں سے استثناء حاصل ہے؟

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس ملک کی خواتین سے متعلق، امریکی صدر جوبائیڈن کے مداخلت پسندانہ بیانات پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہماری مائیں اور بہنیں امریکی ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں سے آزاد ہیں؟

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ایک ایسی حکومت کے صدر جس نے 40 سال سے زائد عرصے تک ایرانی قوم کے خلاف دشمنی اور ظلم و بربریت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اقتصادی دہشت گردی اور پابندیاں سمیت مہلک بیماریوں میں مبتلا بچوں پر بھی رحم نہیں کیا ہے۔ آج وہی صدر دعویٰ کر رہا ہے کہ" ہم ایرانی خواتین کے ساتھ ہیں"۔ کیا واقعی ایرانی خواتین کو، آپ کی غیرقانونی اور ظالمانہ پابندیوں سے استثناء حاصل ہے ؟

یاد رہے کہ حالیہ دنوں اسلامی جمہوریہ ایران میں کچھ انگشت شمار شرپسندوں کی طرف سے جاری مظاہروں کو ایشو بنا کر امریکی صدر نے ایرانی خواتین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ عالمی سروے کے مطابق، امریکہ خواتین کے حقوق کو پامال کرنے میں سر فہرست ہے۔

News Code 1913342

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha