مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے مغربی زون کے پولیس کمانڈر کیوان ظہیری نے کہا ہے کہ 16 نومبر کو قدس شہر میں دہشت گردانہ کارروائی کرنے کی خبر ملی تھی جس کے بعد 17 نومبر کو کارروائی کی گئی اور دو خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور قدس شہر میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے لیکن انہیں اس سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آوروں سے 7 کیلو دھماکہ خیز مواد، 2 پسٹل، 91 گولیاں، ریموٹ کنٹرول اور 3 عدد سائلنسر silencer بر آمد کیے گئے۔
آپ کا تبصرہ