مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ انڈونیشین حکام کے مطابق زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی اور 151 لاپتا ہیں۔
زلزلے سے 22 ہزار عمارتوں اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کے 58 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کے قصبے سیانجر میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
آپ کا تبصرہ