2 نومبر، 2022، 9:15 AM

جنوبی کوریا کو جواب/شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل کا تجربہ کرلیا

جنوبی کوریا کو جواب/شمالی کوریا  نے ایک بار پھر میزائل کا تجربہ کرلیا

شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل کا تجربہ کرلیا۔ تجربے کے لیے فائر کیا گیا میزائل جنوبی کوریا کی حدود میں گرا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا نے نیا میزائل تجربہ کیا ہے۔ تجرباتی طور پر فائر کیا گیا میزائل شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کا میری ٹائم بارڈر عبور کر کے جنوبی کوریا کے علاقے میں گرا۔ رپورٹس کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی 1945 میں تقسیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا کی طرف سے فائر کیا گیا میزائل جنوبی کوریا میں گرا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، شمالی کوریا کا نیا میزائل  مختصر فاصلے تک مار کرنے والا میزائل جنوبی کوریا کی حدود کے 60 کلومیٹر اندرسوکچو شہر میں گرا جس کے باعث علاقے میں فضائی حملے کے الارم بجائے گئے۔ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل کے جواب میں 3 میزائل فائر کیے۔ جنوبی کوریا کے صدر اور فوجی حکام نے شمالی کوریا کے اس اقدام میں سرحدی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

News Code 1912929

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha