بیلاروس کے وزیر خارجہ کی ایران آمد، وزیر خارجہ نے استقبال کیا

ایران کے وزیر خارجہ نے بیلاروس کے وزیر خارجہ کی تہران آمد کے موقع پر ان کا استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادیمیر ماکی کا تہران میں دفتر خارجہ میں استقبال کیا۔

خیال رہے کہ ایران کی موجودہ 13ویں حکومت کے دور میں ولادیمیر ماکی کا تہران کا یہ پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے 2014 میں تہران بھی کا دورہ کیا تھا۔



دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اکتوبر کے اوائل میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی اور دو طرفہ امور اور خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

 

News Code 1912822

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha