جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب

جارجیا میلونی کا تقرر اٹلی اور اور ان کی جماعت کے لیے بھی ایک تاریخی واقعہ ہے جو کبھی حکومت میں نہیں رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ دائیں بازو کی رہنما جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوگئی ہیں۔ان کی جماعت ’برادرز آف اٹلی‘نے 25 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی لیکن حکومت بنانے کے لیے انہیں اتحاد کی ضرورت تھی۔

اپنے انتخاب کے فوراً بعد جارجیا میلونی نے اپنے وزرا کے ناموں کا اعلان کیا جو آج صدر سرجیو ماتاریلا کے سامنے حلف اٹھائیں گے۔ان کی جماعت نے گزشتہ ماہ 26 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کی اتحادی جماعتوں فورزا اطالیہ اور ’فار رائیٹ لیگ‘ کے بالترتیب 8 اور 9 فیصد ووٹ تھے۔

News Code 1912759

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha