9 اکتوبر، 2022، 6:09 PM

12 ربیع؛ پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

12 ربیع؛ پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبی(ص) بھرپور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا، مساجد، محلوں اور اہم سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجاوٹ جبکہ میلاد کی محافل کا اہتمام بھی کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے رپورٹ کی ہےکہ دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں تبدیل کرنے والے محسن انسانیت، محبوب خدا، آقائے دوجہاں، خاتم النبین والمرسلین حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے میلاد النبی(ص)کے سلسلے میں ملک بھر میں میلاد اور دروس کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ عید میلاد النبی(ص) کے سلسلے میں عاشقان مصطفیٰ(ص) نے گلیوں اور بازاروں اور گھروں کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا جبکہ تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں کیا گیا، اسی طرح مساجد، دفاتر، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراہوں پر بھی خوبصورت چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔

نبی کریم (ص) سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام گلی محلوں سے چھوٹے بڑے جلوس نکالے، جن میں شریک ہر شخص کے منہ پر ’سرکار کی آمد مرحبا‘ کا ورد تھا اس کے علاقے عاشقان رسول(ص) کی جانب سے مختلف تقریبات بھی منعقد کی گئیں اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

عاشقان رسول (ص) کی ولادت باسعادت کے موقع پر حضور کی بارگاہ میں درود و سلام اور نعت رسول مقبول (ص) کے گلہائے عقیدت پیش کی۔

عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلیے لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

News ID 1912608

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha