جشن عید میلاد النبی (ص)
-
پیغمبر گرامی (ص)کی ذات بابرکت امت مسلمہ کے درمیان وحدت و اخوت کا مرکز و محور ہے، علامہ ساجد علی نقوی
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ختمی مرتبت، محبوب خدا، پیغمبر اکرم (ص) اور امام ششم حضرت امام جعفر صادق (ع) کے میلاد مسعود اور ہفتہ وحدت کے اختتام پر امت مسلمہ کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے پیغام میں کہا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں یہ امت، امت واحدہ ہے۔
-
میلاد النبی ﴿ص﴾ اور ولادت امام جعفر صادق ﴿ع﴾ کے موقع پر؛
رہبر معظم انقلاب نے 1862 مجرموں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی منظوری دے دی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام﴿ص﴾ اور امام صادق ﴿ع﴾ کے یوم ولادت کے موقع پر 1862 مجرموں کی سزاؤں کو معاف یا کم کرنے کی منظوری دے دی۔
-
12 ربیع؛ پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا
پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبی(ص) بھرپور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا، مساجد، محلوں اور اہم سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجاوٹ جبکہ میلاد کی محافل کا اہتمام بھی کیا گیا۔