14 ستمبر، 2022، 3:22 PM

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر گفتگو؛

ویانا میں غیر تعمیری بیان جاری کرنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ایرانی وزیر خارجہ

ویانا میں غیر تعمیری بیان جاری کرنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے حالیہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ویانا اجلاس میں غیر تعمیری بیان جاری کرنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں پابندیوں کے خاتمے کے لئے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امیر عبداللہیان نے عمانی وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران پابندیوں کے خاتمے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے مذاکراتی عمل کی پاسداری پر تاکید کی اور گزشتہ چند ماہ کے دوران تمام فریقین کی کوششوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سمجھوتے کے مطلوبہ مقام تک پہنچنے کی کلید یہ ہے کہ امریکہ حقیقت پسندی کو اپنائے اور ظاہر کرے کہ مطلوبہ عزم کا حامل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ویانا میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے تازہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ویانا اجلاس میں غیر تعمیری بیان جاری کرنے سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

انہوں نے ایک بار پھر ایک اچھے، مضبوط اور مستحکم معاہدے کے آخری مرحلے تک پہنچنے کے لئے ایران کے مطلوبہ ارادے اور نیک نیتی پر زور دیا۔

عمانی وزیر خارجہ نے مذاکرات کے عمل میں تہران کے تعمیری کردار کو سراہا اور معاہدے تک پہنچنے اور تمام فریقین کو اپنے وعدوں پر واپس آنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کئی مہینوں جاری مذاکرات سے مثبت نتیجہ برآمد ہونے کے لئے کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ .

News Code 1912350

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha