22 اگست، 2022، 12:57 AM

عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر جاری کردیے گئے، مراد سعید کا دعویٰ

عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر جاری کردیے گئے، مراد سعید کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے پر دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ ہونے کے بعد عمران خان کی گرفتاری متوقع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے پر دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ ہونے کے بعد عمران خان کی گرفتاری متوقع ہے۔ اس ضمن میں رہنما پی ٹی آئی مراد سیعد نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر جاری کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے بھی خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت عمران خان کی گرفتاری کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بنی گالہ کی لائٹس بند کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب عمران خان چوک پر قائم چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار روٹین کی ڈیوٹی کررہے ہیں تاہم عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان جمع ہو رہے ہیں۔

مجسٹریٹ علی جاوید کا مؤقف

مجسٹر یٹ علی جاوید نے موقف اپنایا کہ میں اپنے گن مین کے ہمراہ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں شہباز گل کی رہائی کے لیے منعقدہ پی ٹی آئی کی ریلی میں تھا جس کی قیادت عمران خان کررہے تھے اور اپنی تقریر میں ایڈیشنل سیشن جج اور اعلیٰ ترین افسران کو ڈرانا اور دھمکانا شروع کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان کا مقصد پولیس کے اعلیٰ حکام اور عدلیہ کو دہشت زدہ کرنا تھا تاکہ پولیس اور عدلیہ اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری نہ کرسکیں۔مجسٹریٹ علی جاوید نے ایف آئی آر کے لیے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی تقریر سے پولیس حکام، عدلیہ اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور عوام الناس میں بے چینی، بدامنی اور دہشت پھیلی ہے اور ملک کا امن تباہ ہوا ہے‘۔

News ID 1912087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha