مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں شب عاشورا کے سلسلے میں ہونے والی عزاداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امام حسین ﴿ع﴾ کی راہ اور خط پر چلنے کے اپنے عہد اور بیعت کی تجدید کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے تاکید کی کہ محاصرے، نفسیاتی جنگ، قتل کی دھمکیوں اور تمام تر مشکلات کے باوجود ہم ایک مرتبہ پھر امام حسین ﴿ع﴾ کے ساتھ اپنے عہد اور بیعت کی تجدید کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ گزشتہ ۴۰ سالوں کے دوران ثابت کرچکی ہے کہ امام حسین کی راہ پر قائم اور استوار رہی ہے جو کہ قربانی اور وفاداری کی راہ ہے جبکہ اپنے تمسک اور ثابت قدمی کے بے شمار شواہد پیش بھی پیش کرچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں اور مستقبل میں بھی امام حسین ﴿ع﴾ محبت کرنے والے اور آپ کی نصرت کرنے والے ہوں گے جو آپ کا پرچم تھامیں گے اور آپ کے اقوال کو پکار پکار کر فریاد کریں گے اور آپ کی طرح دین کی راہ میں قربانی دیں گے اور آپ کی دعوت اور نداء پر لبیک کہیں گے۔
سید حسن نصر اللہ نے عزاداری امام حسین ﴿ع﴾ کی مجالس میں شرکت کرنے والوں اور ان تمام لوگوں کا جنہوں نے ان مجالس کے انعقاد میں حصہ لیا شکریہ ادا کیا۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے ان مجالس کو سیکورٹی فراہم کرنے سلسلے میں فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
ہمیں سوشل میڈیا پر جوائن کریں
آپ کا تبصرہ