مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں آنے والے طوفان اور بارشوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق میکسیکو کی جنوبی ریاست اوواخاکا میں طوفان اور بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ طوفان نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔
دریا میں طغیانی سے اوواخاکا کے کچھ رہائشی علاقوں میں سیلابی ریلہ بھی داخل ہوگیا۔ مسلسل بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے جس میں درجنوں مکانات تباہ ہوگئے اور سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 20 سے زائد لاپتہ ہیں۔ جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ