روسی فوج کے یوکرائن پر ہائپرسونک میزائل حملے میں 100یوکرائنی فوجی ہلاک

روس کی وزارت دفاع کے مطابق یوکرائن میں ہائپرسونک میزائل حملے میں ایندھن اسٹورکرنے والی سائٹ کوتباہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں 100 یوکرائنی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت دفاع کے مطابق یوکرائن میں ہائپرسونک میزائل حملے میں ایندھن اسٹورکرنے والی سائٹ کوتباہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں 100 یوکرائنی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ یوکرائن کے جنوبی علاقے میں ہاپرسونک میزائل حملے میں ٹریننگ سینٹرکونشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں یوکرائن کی اسپشل فورس کے100اہلکارہلاک ہوگئے۔روسی حکام کے مطابق یوکرائن پرحملے میں طویل فاصلے تک مارکرنے والے دیگرہتھیاربھی استعمال کئے جارہے ہیں۔ادھر یوکرائن کے صدرزیلنسکی نے یوکرائن میں کرفیو کی مدت میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک یوکرائن کے صدر روسی مطالبات کو پورا نہیں کرتے تب تک یوکرائن میں روس کا فوجی آپریشن جاری رہےگا۔

News Code 1910226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =