2 جنوری، 2022، 3:13 PM

کرمان میں"مردِ آفاقی"کے عنوان سے انٹرنیشنل موکب کا اہتمام

کرمان میں"مردِ آفاقی"کے عنوان سے انٹرنیشنل موکب کا اہتمام

کمپین کے عہدہ دار سید محمود حسینی نے مهر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اس موکب کے ذریعے انٹرنیشنل شہداء کا تعارف اور قاسم سلیمانی سمیت دیگر مقاومتی شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نمائشگاہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق،شہید جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر کمپین حسین رہبر آزادگان کی جانب سے گلزار شہدائے کرمان میں "مردِ آفاقی" کے عنوان سے موکب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ موکب 2 جنوری سے 15 جنوری تک شہید سلیمانی کی قبر پر اپنی ثقافتی اور علمی سرگرمیاں سرانجام دے گا اور اس موکب میں 25 ممالک کے اسٹوڈنٹس موجود ہیں۔

کمپین کے عہدہ دار سید محمود حسینی نے مهر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اس موکب کے ذریعے انٹرنیشنل شہداء کا تعارف اور قاسم سلیمانی سمیت دیگر مقاومتی شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نمائشگاہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

سید محمود حسینی کے مطابق، موکب میں موجود خادم ، ایران اور بیرون ملکوں سے آئے ہوئے زائرین کو شہید قاسم سلمانی کی اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے خدمات کے بارے میں مختلف زبانوں میں آگاہی دیں گے۔

سید محمود کا کہنا ہے کہ اس موکب کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہم پیغام دینا چاہتے ہیں کہ شہید سلیمانی صرف کرمان اور ایران کے ساتھ مختص نہیں ہیں بلکہ شہید عالم اسلام اور قدس کے شہید ہیں اور شہید سلیمانی نے صرف خدا کے لئے کام کیا لہٰذا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس عظیم شہید کے تعارف کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

News ID 1909358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha