آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 4 افراد ہلاک

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگيا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگيا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق طیارے میں پائلٹ کے علاوہ 3 مسافر موجود تھے جن میں دو بچے بھی شامل تھے۔

طیارہ کریش ہو کر سمندر میں گرا جہاں سے چاروں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ان تینوں مسافروں کی ابھی شناخت نہیں ہوسکی۔ مرنے والوں میں 69 سالہ پائلٹ، ایک بالغ مرد اور دو بچے شامل ہیں جنہیں غوطہ خوروں نے سمندر سے نکال لیا ہے۔

News Code 1909206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha