عالمی تہذیب کی نجات کے لیے مثبت اور تعمیری تعامل کا ہونا شرط ہے

دنیا کے تمام مذاہب اور فرقے ایک منظم عقلانیت پر مبنی ہیں جن کے یقین کا محور دنیا اور معاشرہ ہے۔ مذاہب کا مجموعہ حتیٰ کہ انسانی اور غیر ابراہیمی مذاہب، انسانی مناسبات کے جہان ہستی اور اپنی ذات سے درست ادراک کا تقاضا کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے مدیر اعلی آیت اللہ اعرافی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا کے تمام مذاہب اور فرقے ایک منظم عقلانیت پر مبنی ہیں جن کے یقین کا محور دنیا اور معاشرہ ہے۔ مذاہب کا مجموعہ حتیٰ کہ انسانی اور غیر ابراہیمی مذاہب، انسانی مناسبات کے جہان ہستی اور اپنی ذات سے درست ادراک کا تقاضا کرتے ہیں اور کم از کم عقلانی اور عقلائی معیار کے دائرے میں رہتے ہوئے ہستی اور انسان کی صحیح اور حقیقت پسندانہ تشریح فراہم کرنے کی کوشش میں ہیں۔

اشارہ:
 ہمارا ماننا ہے کہ سیاسی اور سماجی نظام صرف مختلف ثقافتوں پر مبنی نہیں ہیں بلکہ ان مشترکہ ذرائع پر مبنی ہیں جن کے گرد مختلف ثقافتیں متحد ہو سکتی ہیں۔ اس منطق پر مبنی گفتگو پوری دنیا کو شامل ہو سکتی ہے۔ یہ مسئلہ گہری اور اصیل انسانی منطق پر مبنی ہے اور اس میں فلسفۂ انسانی، قانونی نظام، فقہ اور مشترکہ اخلاقی نظام سب شامل ہیں۔ انسان کو ابهی بهی عقلی، انسانی اور فلسفیانہ اصولوں پر مبنی ان مکالموں تک پہنچنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔
عالمی تہذیب کی نجات کے لیے مثبت اور تعمیری تعامل کا ہونا شرط ہے
[قُلْ یَا أَهْلَ الْکِتَابِ تَعَالَوْا إِلَی کَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا‌اللَّهَ وَلَا نُشْرِکَ بِهِ شَیْئًا وَلَا یَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِّن دُونِ‌اللَّهِ] (آل‌عمران: ۶۴)
مذاہب کے درمیان تعامل اور مکالمہ عصر حاضر میں انسانی اور مذہبی معاشروں کی سب سے اہم اور عملی ضرورتوں میں سے ایک ہے۔ لوگوں کے درمیان وسیع رابطے اور ایک دوسرے کے ساته انسانی تعامل کے ساته ساته پرامن بقائے باہمی، آج کی دنیا میں انسانی اور بشری مقاصد کو آگے بڑها سکتا ہے۔ آج کی دنیا میں جہاں پہلے سے کہیں زیادہ سیاسی، سماجی اور ثقافتی پیچیدگیاں ہیں، مذاہب کے درمیان مثبت اور تعمیری تعامل عالمی تہذیب کو بچانے اور انسانی معاشروں کے درمیان قربت پیدا کرنے کے لیے سب سے اہم خصوصیت اور شرط کی حیثیت رکهتا ہے اور یہ تمام مناسبات و موضوعات کے لئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
مذاہب کے درمیان باہمی تعامل کے اجتماعی امور کے ساته ساته انسانی معاشرے پر بهی زبردست اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مذاہب کے درمیان موجود مشترکہ اقدار انسانی ضروریات کو آسانی سے پورا کر سکتی ہیں۔ مذاہب کا تنوع اور کثرت؛ انسانی معاشرے کے لیے اور ان مذاہب کے درمیان مکالمے اور ان کی کامیابیوں کی منتقلی کے ذریعے انسانی معاشرے کی تفہیم اور نقطہ نظر کو مزید عمیق اور بہتر طریقہ سے سمجهنے اور پرکهنے کا ایک اہم موقع ہے۔ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جس میں ثقافت، شناخت اور سنّت؛ ان تین اقسام کا ایک ناقابل تردید اور ناقابل تلافی کردار ہے۔ ہماری دنیا میں کسی بهی تبدیلی کی اصل اور جڑ ثقافت اور شناخت میں تبدیلی ہے۔ اس دوران عالمی شناخت کا ایک اہم حصہ ’’مذاہب‘‘ نے تشکیل دیا ہے۔ بلاشبہ ہم جن انسانی اقدار کے ساته زندگی گزار رہے ہیں ان کی جڑیں دنیا کی متعدد روحانی اور مذہبی روایات میں پیوست ہیں۔ اس لیے یہ واضح طور پر کہا جا سکتا ہے کہ مذہب انسانی زندگی اور طرز زندگی میں ایک ناقابل تلافی کردار ادا کرتا ہے۔ انبیاء اور رسل میں سے ہر ایک کو رسالت پر مبعوث کیا گیا تها، انہوں نے ایک توحیدی طرز زندگی پیدا کرنے، انسانیت کے ڈهانچہ میں الفت و محبت کی روح پهونکیں اور اپنے معاشرے اور اس کی ضروریات کے مطابق اپنے پیروکاروں کو ایک دوسرے سے پیار و محبت کا حکم دیں تاکہ وہ اس طرح ایک متحد معاشرہ کی تشکیل اور ان کے درمیان ہم آہنگی کے لئے قدم اٹهائیں۔
قرآن کریم کے نقطۂ نظر سے مذاہب کا پرامن بقائے باہمی
اسلام اور قرآن تمام انبیاء کو ایک متواتر اور منسلک سلسلہ قرار دیتے ہیں اور آسمانی کتابوں اور صحیفوں کو بهی ایک مکمل نظام مانتے ہوئے آسمانی مذاہب کوطولِ تاریخ میں اور ایک ارتقائی عمل کے ساته براہ راست الہی راستے کے طور پر جانچتے ہی ں۔(۱) قرآن کریم میں خداوندِ متعال نے تاریخ میں ایک واحد توحیدی محاذ کا حوالہ دیا ہے اور الہی انبیاء اس راہ کے راہنما اور علمبردار کے طور پر شمار ہوتے ہی ں۔(۲) اور ہزاروں انبیاء میں سے تقریباً تیس انبیاء کا نام تعریف و تمجید کے ساته لیا گیا ہے۔ تمام آسمانی مذاہب کا ہدف انسانی خوشی اور سعادت اور انسان کی دنیا و آخرت میں نجات ہے۔ آسمانی رسالتوں کی روح اور بنیاد، توحید پر یقین، جہانِ غیب اور انبیاءِ الہی اور اعلیٰ الہی اور انسانی اخلاق کا اہتمام ہے۔ انبیاء علیہم السلام کے نزدیک دنیا اور آخرت میں انسانی زندگی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہے اور اس دنیا میں انسانی زندگی ایک دوسری دنیا کا مقدمہ اور پیش خیمہ ہے۔ آسمانی مذاہب نے اس دنیا میں انسانی سعادت کے عمومی خطوط بهی کهینچے ہیں۔ اولوالعزم پیغمبر (ع)، تاریخِ پیغمبران کے اہم موڑ اور بلندی کی چوٹیاں، آفاقی قوانین اور آسمانی کتابوں کے مالکون کے درمیان بہت سارے مشترکات موجود ہیں۔ مذاہبِ ابراہیمی بالخصوص اسلام اور عیسائیت میں بہت سی مماثلتیں اور مشترکات پائے جاتے ہیں۔ قرآن کریم نےبهی مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان قریبی اور مہربان بندهنوں پر تاکید کی ہے اور اس عظیم مذہب کو تسلیم کرنے کے ساته ساته اس کے پیروکاروں کے ساته پرامن زندگی گزارنے کی سفارش کرتا ہے۔(۳)
مختلف مذاہب کے ساته پیغمبر (ص) اور ائمہ (ع) کا برتاؤ
پوری تاریخ میں معاشرے میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے میں انبیاء علیہم السلام کا کردار ناقابل تردید رہا ہے۔ انبیاء میں سے ہر ایک نے ان تعالیم اور بہت سی دوسری تعلیمات کی مدد سے انسانی معاشرے کے ایک بڑے حصے میں اتحاد و وحدت کو ایجاد کیا ہے۔
انبیاء علیہم السلام کے بعد ان کے اوصیاء اور علمائے کرام نے انسانیت کی رسالت اور رہنمائی کے سلسلے میں ایک اہم کردار ہے اور انہیں اپنے تعلیمی- فروغی، تربیتی- اخلاقی اور معاشرتی فرائض کو احسن طریقے سے ادا کرنا چاہئے۔ حوزہ علمیہ کے فکری تعہدات جو کہ جو اجتہاد اور تفکر اور عقلی۔فلسفی سوچ پر مبنی ہیں، نظریات اور مکاتب فکر کے درمیان علمی بحث کے اصول اور مذاہب اور فرقوں کے درمیان گہرے علمی مکالمے اور گمراہ کن تعصبات اور انتہا پسندی سے بچنے پر تاکید ہوئی ہے اور موجودہ دور میں کسی بهی زمانے سے زیادہ اس کی ضرورت بہت زیادہ ہے۔
قرآن و حدیث کی تعلیمات اور تاریخ اسلام بالخصوص ائمہ معصومین علیہم السلام کا دور مختلف مذاہب کے ساته ارتباط کی صورت میں مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ خاص کر امام رضا علیہ السلام کی زندگی میں اسلامی دنیا کی سرحدوں کی توسیع کے ساته ساته مختلف مذاہب کے درمیان روابط اور ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان تعامل میں کافی وسعت آئی اور عیسائیت اور یہودیت کے ساته ساته روم، ایران، مصر، ہندوستان اور چین کی تہذیبوں کے نظریات بهی آہستہ آہستہ اسلامی دنیا میں داخل ہوئے۔
اس دور میں مسلمانوں کو غیر اسلامی نظریات میں منضم ہونے سے بچانے کے لیے امت مسلمہ کے حقیقی رہنماؤں نے خالص علم الہی کے تصور کو صحیح طور پر پیش کیا۔
حضرت امام رضا علیہ السلام نے ثقافتوں، تہذیبوں اور نظریات کے تصادم کی انتہا کے دور میں زندگی بسر کی۔ اگر ہم امام رضا علیہ السلام کی خصوصاً مرو میں گفتگو کا حوالہ دیں تو اس عرصہ کے دوران ہم واضح طور پر دوسرے مذاہب کے ساته ان کی وسیع سرگرمیوں کو بخوبی دیکه سکتے ہیں۔
امام علیہ السلام انتہائی جذاب اور مثالی روش کے ساته خالص مذہبی تعلیمات کو پیش کیا کرتے اور انہوں نے ہمیشہ دوسرے مذاہب اور دیگر اسلامی فرقوں کے ساته حتی شیعہ انحرافی واقفیہ فرقہ کے ساته برتاؤ میں بهی مکالمے اور تعامل کا ایک پرکشش نمونہ پیش کیا اور مختلف مذاہب کے لوگوں ساته گفتگو کی روش اور میل جول میں انتہائی خوبصورتی کا مظاہرہ پیش کیا۔
دوسرے مذاہب کے ساته تعامل کے دوران حقارت آمیز جدیدیت کا رویہ اور عقلیت پسندانہ نقطۂ نظر پر تنقید
اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات میں گذشتہ انسانوں اور دین سے ماقبل اصولوں کا ایک مجموعہ شامل ہے یعنی جسے مستقلات عقلیہ اور مشترکہ عقلی اور فلسفیانہ تصورات سے تعبیر کیا جاتا ہے کہ جو ایک ہی وقت میں نسبی گرائی مطلق کے تصور کو قبول نہیں کرتے کیونکہ نسبی گرائی مطلق کو قبول کرنے سے درست تفاہم کا راستہ مسدود ہو جاتا ہے۔ نسبی گرائی مطلق خاص طور پر حقارت آمیز جدیدیت پر مبنی نسبی گرائی کوئی ایک مضبوط اور قابل قبول عقلی اور فلسفیانہ منطق نہیں رکهتی ہے۔ حقارت آمیز جدیدیت نسبت گرائی کی منطق پر انحصار کرتی ہے اور ایک ایسا زمرہ ہے کہ جو مکالمے کو مصلحت آمیز اور گہرا بناتا ہے۔ لیکن عقلی اور فلسفیانہ بنیادوں پر مبنی منطق میں مکالمہ عقلی اور انسانی مشترکات پر انجام پاتا ہے اور بہت عمیق ہوتا ہے۔
مذہبی اور عقلانی مکالمے میں موجود ادیانِ الہی حقوق اور اخلاقیات کا ایک مشترکہ فلسفہ رکهتے ہیں جو مذہبی مکالمے کے لیے ایک امکان اور ایک اعلی درجے کی سطح فراہم کرتا ہے۔ یقیناً مشترکات کی سطح آج کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے اور ہم دینی، انسانی اور مذہبی مکالمے کو ہر سطح پر ایک بابنیاد اور حقیقت پر مبنی امر کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔
ہمارا ماننا ہے کہ سیاسی اور سماجی نظام صرف مختلف ثقافتوں پر مبنی نہیں ہیں بلکہ ان مشترکہ ذرائع پر مبنی ہیں جن کے گرد مختلف ثقافتیں متحد ہو سکتی ہیں۔ اس منطق پر مبنی مکالمے میں پوری دنیا شامل ہو سکتی ہے۔ یہ مسئلہ گہری اور اصل انسانی منطق پر مبنی ہے اور اس میں انسانی فلسفہ، قانونی نظام، فقہ اور مشترکہ اخلاقی نظام دونوں شامل ہیں۔ انسان کو ابهی بهی عقلی، انسانی اور فلسفیانہ اصولوں پر مبنی ان مکالموں تک پہنچنے کے لیے اقدامات انجام دینے کی ضرورت ہے۔
دنیا کے تمام مذاہب اور فرقے ایک منظم عقلانیت پر مبنی ہیں جن کے یقین کا محور دنیا اور معاشرہ ہے۔ مذاہب کا مجموعہ حتیٰ کہ انسانی اور غیر ابراہیمی مذاہب، انسانی مناسبات کے جہان ہستی اور اپنی ذات سے درست ادراک کا تقاضا کرتے ہیں اور کم از کم عقلانی اور عقلائی معیار کے دائرے میں رہتے ہوئے ہستی اور انسان کی صحیح اور حقیقت پسندانہ تشریح فراہم کرنے کی کوشش میں ہیں۔
درحقیقت تمام مذاہب نے عقلانیت کے دائرے میں اپنے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی ہے جس کے اثرات انسانی زندگی کو بامقصد بناتے ہیں اور اسے عملی طور پر بہتر کرتے ہیں۔ اس کے مطابق دین کو انسانی عقلانیت سے مرتبط اور متصل سمجها جانا چاہئے۔ مثال کے طور پر انسانی عقلانیت کی ایک قسم جو مستقلات عقلانی کی صورت میں وجود میں آئی ہے، انصاف اور مساوات ہے۔ کیونکہ عقل انصاف کے حسن ہونے اور ظلم کے قبیح ہونے کا حکم کرتی ہے اور اسی تناظر میں انسانی عقلانیت حسنِ صلح اور تجاوز، خونریزی اور جنگ کے قبیح اور بدصورت ہونے کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔ لہٰذا یہ کہا جا سکتا ہے کہ تمام مذاہب اور فرقے انصاف اور صلح کے محور پر قائم ہوئے ہیں اور اسی فریم ورک میں معاشرے کو ہدایت اور رہنمائی کرتے ہیں۔ یقیناً یہی عقلانیت حکم دیتی ہے کہ انسان ظلم کا مخالف ہو اور مظلوم کا دفاع کرے۔ اس لیے تمام مذاہب میں انصاف کی فراہمی، صلح و امن کا حصول اور ظلم و جبر کی مذمت کی تائید اور تاکید کی گئی ہے۔ مذاہب کے درمیان صلح و امن کے بغیر کسی بهی قسم کی صلح، امن اور سکون ممکن نہیں ہوتا ہے۔
ہم سمجهتے ہیں کہ انسانی اور غیر الہی مذاہب بهی ایک قسم کی عقلی اور طرز عمل کی جامعیت سے مستفید ہوتے ہیں جو ان کی عقلانیت کے اندر پوشیدہ ہے۔ کیونکہ تمام مذاہب انسانوں کے ساته مربوط ہیں کہ جو انسانی عقلانیت سے یا اس سے بڑه کر پورے جہانِ ہستی کے عقل سے بہرہ مند ہیں۔ یعنی خدا تعالیٰ کے ساته براہ راست رابطہ میں ہیں۔ اس وجہ سے ان سب میں ایک "کَلِمَةٍ سَوَاءٍ" موجود ہے جس کی اصل اور بنیاد عقلانی ہے اور مذاہب کی یہی بنیادِ عقلانی ہی ہمیں وحدت و تقریب، گفتگو اور بنیادی انسانی اصولوں کو قبول کرنے کے لیے تیار کرتی ہے۔
مذاہب اور فرقوں کا تعامل گہری اور عمیق منطق پر مبنی ہے نہ کہ تعارف اور اضطرار پر
ایک اور واقعیت بهی ہے اور وہ یہ ہے کہ مذاہب کا باہمی تعامل تعارف اور اضطرار پر مبنی نہیں ہے بلکہ یہ ایک گہری اور عمیق منطق پر مبنی ہے۔ آج کی دنیا میں موجود مذاہب اور فرقے فلسفہ، قانون، اقدار اور فقہ کے شعبوں میں مشترکہ اصولوں کی بنیاد پر دنیا میں ایک مشترکہ محاذ برقرار رکه سکتے ہیں۔ اس واقعیت کے ساته ساته انسانیت نے ہمیشہ انسانوں کی مساوات اور انصاف پر مبنی محبت، روحانیت، انصاف اور امن کے جذبے کو بحال کرنے کی ضرورت جیسے مسائل کے ساته جدوجہد کی ہے۔ ان کی سیاسی نوعیت سے قطع نظر، یہ مسائل سب سے پہلے تو مذہبی نوعیت کے ہیں اور مذاہب ان کی وضاحت اور ادراک میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ کہ انصاف پر مبنی صلح و امن کو کیسے قائم کیا جائے، انسانی حقوق کا احترام کیسے کیا جائے، یا انسانی معاشروں کو اپنے باہمی تعلقات کے فرائض، ذمہ داریوں، تعہدات اور باہمی حقوق کی بنیاد پر کیسے قائم کرنا چاہئے وغیرہ، ان مسائل میں سے ہیں جن کے بارے میں مذاہب کو سوچنا چاہئے اور اپنے اصول، معیارات اور تجربات کا تبادلہ کرنا چاہئے اور معاشرے کی رہنمائی کرنی چاہئے۔
اس لحاظ سے آج کی دنیا کو مختلف ادیان و مذاہب کے درمیان مکالمے کے آداب سیکهنے کی ضرورت ہے۔ اسلام اور مسلم دانشمندوں نے ہمیشہ انسانوں کے درمیان حکیمانہ اور عقلمندانہ تعامل اور الہی مذاہب کے درمیان رابطہ اور ان کے مقدسات کے احترام پر زور دیا ہے۔ اگر تمام انسانی مذاہب اور ان کے قوانین یکجا ہو جائیں اور وہ عقلی اصول کی پابندی کریں تو وہ انسانوں کو "سعادت و خوشبختی" کی طرف دعوت دیں گے کہ جس کے بنیادی عناصر اور اجزاء "امن اور سکون" ہیں۔ اس لیے جب بهی مفکرین اور مذہبی اسکالرز مکالمے میں مشغول ہوتے ہیں تو وہ "کَلِمَةٍ سَوَاءٍ" کے مطابق حکم دیتے ہیں اور ان کے درمیان کسی بهی قسم کا کوئی تفرقہ یا اختلاف نہیں ہوتا ہے۔
الہی مذاہب اور فرقوں کے درمیان تعامل اور مکالمے کی ضرورت
بین المذاہبی مکالمہ پچهلی دو دہائیوں میں مذہبی مفکرین اور دانشمندوں کے اہم ترین سوالات اور خدشات میں سے ایک رہا ہے اور یہ اصلِ مکالمے کے ضرورت کے بارے میں شکوک و شبہات کی وجہ سے نہیں بلکہ الزامات کے شفاف ہونے، بین المذاہب مکالمہ کی ضرورت اور فوائد کو واضح کرنے کے لیے مطرح کیا گیا ہے۔ معرفت شناختی، ہستی شناختی، دین شناختی، توہم کو رفع کرنا اور متعدد باہمی تعامل کے حامی افراد کو شمار کیا جا سکتا ہے جنہوں نے آج کی دنیا میں بین المذاہب مکالمے کو ناگزیر بنا دیا ہے۔ ظاہر ہے کہ بین المذاہب مکالمے کے ذریعہ ہی دوسرے مذاہب کی تعلیمات کا واضح اور درست فہم و ادراک حاصل ہوتا ہے۔ بہت سی عقلی اور فکری غلط فہمیاں دور ہو جاتی ہیں اور اعتقاد، قدر اور رویے کی ہم آہنگی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
حوزاتِ علمیہ اس وقت اپنا تاریخی اور مرکزی کردار دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں جب وہ دنیا کے موجودہ اور مستقبل کے حالات اور دنیا کے لوگوں کی ضروریات کو اچهے طریقے سے سمجهیں اور متعلقہ اداروں کی انفرادی اور اجتماعی تحریکوں کے تسلسل میں جامع اور حسابی طریقے سے اپنے تربیت یافتہ افراد کو حقیقی اور معروضی دنیا سے آشنا کرنے کے لیے اقدام کریں۔
یہ حوزہ اپنے سامعین سے اس وقت مخاطب ہو سکتا ہے جب وہ ان کی زبان، ادبیات، طرز تفکر، تشویش، مسائل اور مشکلات سے واقف ہو۔ حوزہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس کا مخاطب کیسے سوچتا ہے اور وہ اس سے کیا توقعات رکهتا ہے۔
یہ عظیم مشن صحیح معنوں میں اس وقت ہی پورا ہو گا جب ان مخاطبین کی تاریخ اور جغرافیہ کا صحیح اوزار، صحیح طریقہ، اصولی طریقوں اور موثر قوتوں کے ساته مطالعہ اور اس کی بررسی کی جائے اور پیغام کے تمام موثر آلات، عمل اور پیغام کے محتوا پر غورو فکر کیا جائے۔ مختلف بین الاقوامی میدانوں میں علمی اور ثقافتی سرگرمی کے لیے حوزوی افراد کی موجودگی ان کے علم اور بصیرت کی سطح کو بہتر بنانے اور اسے فروغ دینے کے علاوہ ممکن نہیں ہو گی۔
مذاہب اور فرقوں کے درمیان وحدت و تقریب اور تعامل میں چند نظریے موجود ہیں:
پہلے نظریہ میں، کچه لوگ دینِ واحد کے حصول کے لیے مذاہب اور فرقوں کو ادغام کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اس نظریہ کے مخالف ہیں کیونکہ یہ فلسفیانہ طور پر بهی ناممکن ہے اور خارجی حقائق سے بهی مطابقت نہیں رکهتا اور کبهی بهی متحقق نہیں ہو سکتا۔
دوسرا نظریہ کسی مخصوص مذہب کے بغیر دین و مذہب کا وجود ہے کہ جو آج مغرب میں بهی مطرح کیا جاتا ہے۔ اس نظریہ کے مطابق ہمیں مذاہب کے تمام اختلافات کو ایک طرف رکه کر صرف مشترکات پر توجہ دینا ہو گی کہ جو ایک ناممکن خیال ہے۔
تیسرا نظریہ تکثیریت (pluralism) ہے اور یہ عقیدہ رکهنا ہے کہ تمام مذاہب درست ہیں۔ یہ نظریہ بهی فلسفیانہ طور پر بهی ناقابل قبول ہے کیونکہ تمام آراء کو درست نہیں سمجها جا سکتا۔
مسلمان اور اہل بیت علیہم السلام کے پیروکار چوتهے نظریہ پر یقین رکهتے ہیں۔ اس نظریہ میں، ہم تمام مذاہب کی مشترکات کا احترام اور ان کی قدر کرتے ہیں۔ اس نظریہ کے مطابق ہمیں یہ نہیں سمجهنا چاہئے کہ ہمارے سوا ہر کوئی کافر ہے اور موت کا مستحق ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے مقابل قتل و کشتار کی تلوار نہیں اٹهانی چاہئے اور یہ نہیں کہنا چاہئے کہ "ہمارے سوا ہر کوئی جہنم میں جائے گا" لیکن اختلافی نکات پر "بات چیت" کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
آج اسلامی دنیا کو اعتقادی-فکری، اخلاقی اور اقداری نظام کی تباہی، مسلمانوں اور مستکبروں کی جنگ کو شیعہ-سنی جنگ میں تبدیل کرنے، قوم پرستی کا احیاء، اسلامی ممالک کی تقسیم، اسلامو فوبیا، شیعہ فوبیا اور ایران فوبیا، انقلابِ اسلامی کی گفتگو کو شدت پسنداور طالبانہ اسلام قرار دینے سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔
حوزہ علمیہ، دنیا کے معرفتی جغرافیہ کی پہچان کرنے اور اپنے مذہبی تعاملات کے ذریعہ ان چیلنجز کا جواب دینے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔
مذاہب کے درمیان تعامل کے لیے اور بهی ضروری امور موجود ہیں۔ بین الاقوامی میدان میں دینی اور مذہبی علمی معاشروں میں حوزہ علمیہ کے علماء کے نظریات کا تعارف؛ دوسرے مذاہب سے متعلق بین الاقوامی مسائل اور ان کے علماء کے ساته بات چیت کے طریقوں پر سیمینارز کا انعقاد اور علم؛ مذاہب کو بہتر طور پر سمجهنے کے لیے بات چیت کی ضرورت؛ مذہب کی سماجیات کو سمجهنا، تاریخ اور مذاہب کی موجودہ حالت سے آشنائی؛ خالص اسلام کو متعارف کرانے کے لیے بین الاقوامی تحقیقوں اور ڈیزائن کا مشاہدہ؛ مختلف بین الاقوامی میدانوں اور سیمیناروں میں حوزوی افراد کے مؤثر داخلے کے لیے ایک پلیٹ فارم تشکیل دینے کی ضرورت، تمام انسانیت کے مفادات کو خطرے میں ڈالنے والے مسائل پر مذاہب کا باہمی تعاون، مشاورت اور ان مسائل کی عکاسی؛ انسانی روحانیت کے خلا کو پر کرنے کے لیے آج کی دنیا میں مذہبی اختراع کی ضرورت؛ ماہر مذہبی افراد، تنظیموں اور مذہبی میدان میں فعال افراد کے نیٹورک کی تشکیل کی ضرورت؛ انفعالی حالت سے نکل کر ادیان اور بین المذاہب تعاملات کے میدانوں میں فعال ہونے کی ضرورت اور دیگر مذاہب اور فرقوں میں اہل بیت علیہم السلام کے فرامین کو فروغ دینا وغیرہ ان اہم اور ضروری امور میں سے ہیں۔
دینی شعبوں میں موجودہ ضروریات کو مدنظر رکهتے ہوئےحوزہ علمیہ عمومی پالیسی، اہداف، ترجیحات، حکمت عملی اور متعلقہ ضوابط اور قوانین کی طویل مدتی، درمیانی مدت اور قلیل مدتی حوزہ علمیہ کی مذہبی سرگرمیوں کو دستاویزات کی بالادستی کے فریم ورک کے اندر منظور کرنے کے لیے پرعزم ہے اور حوزہ علمیہ سرکاری اور غیر سرکاری بین الاقوامی اداروں کے ساته تعامل کے طریقہ کار کا مختلف مذاہب کے درمیان جائزہ لے۔ اس کے علاوہ، ان سرگرمیوں کے اقدامات کے عمل کی نگرانی اور اقدامات کے بہتر اجراء اور مرکز حوزہ میں تنظیمی عمل کے مناسب نفاذ کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر اہم مذہبی حالات اور واقعات کے موقع پر حوزہ کی بروقت موجودگی کے منصوبوں کو حاصل کیا جا سکے۔
حوالہ جات:
۱. جیسا کہ سوره حدید کی آیهٔ کریمہ نمبر ۲۵ میں آیا ہے: [لَقَد أَرسَلنا رُسُلَنا بِالبَیِّناتِ وَأَنزَلنا مَعَهُمُ الکِتابَ وَالمیزانَ لِیَقومَ النّاسُ بِالقِسطِ].
۲. منجملہ سوره نساء کی آیت نمبر ۴۶، جس میں آیاہے: [و ما ارسلنا من رسول الا لیطاع بإذن اللّه].
۳. منجملہ سوره مائده کی آیت نمبر ۸۲، جس میں آیاہے: [وَلَتَجِدَنَّ أَقْرَبَهُمْ مَوَدَّةً لِلَّذِینَ آمَنُوا الَّذِینَ قَالُوا إِنَّا نَصَارَی ذَلِکَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّیسِینَ وَرُهْبَانًا وَأَنَّهُمْ لَا یَسْتَکْبِرُونَ].
News Code 1909314

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =