23 دسمبر، 2021، 10:53 AM

حزب اللہ لبنان کے پاس 2000 ڈرونز موجود ہیں

حزب اللہ لبنان کے پاس 2000 ڈرونز موجود ہیں

اسرائيل کے ایک اخبار نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے پاس 2000 ڈرونز موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيل کے اخبار جروزالم نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے پاس 2000 ڈرونز موجود ہیں۔ اسرائیلی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے پاس موجود ڈرونز میں بعض کو حزب اللہ نے خود تیار کیا ہے جبکہ بعض ڈرونزایران کے ساختہ ہیں۔

اسرائيلی اخبار کے مطابق سن 2013 تک حزب اللہ کے پاس ایران کے ساختہ 200 ڈرونز تھے اور اب حزب اللہ لبنان نے ایران کے تعاون سے ڈرونز کی تعداد میں کافی اضافہ کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے پاس مختلف قسم کے ڈرونز موجود ہیں جن میں شاہد، صامد اور مہاجر نامی ڈرونز بھی شامل ہیں۔  اسرائیلی ذرائع کے مطابق مستقبل میں اسرائيل کی طرف سے مسلط کردہ ممکنہ جنگ میں اسلامی مزاحمت کی طرف سے اسرائيل کو روزانہ 3000 میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا جائےگا۔

News ID 1909243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha