15 مارچ، 2021، 8:13 PM

ڈاکٹرولایتی نے "بشار الاسد" کی خریت سے متعلق رہبر معظم کا پیغام شامی سفیر کے حوالے کیا

ڈاکٹرولایتی نے "بشار الاسد" کی خریت سے متعلق رہبر معظم کا پیغام شامی سفیر کے حوالے کیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تہران میں شام کے سفیر کے ساتھ ملاقات کی اور شام کے صدر " بشار اسد " کی صحت اور خیریت سے متعلق رہبر معظم کا پیغام شامی سفیر کے حوالے کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تہران میں شام کے سفیر کے ساتھ ملاقات کی اور شام کے صدر " بشار اسد " کی صحت اور خیریت سے متعلق رہبر معظم کا پیغام شامی سفیر شفیق دیوب کے حوالے کیا۔ ڈاکٹر ولایتی نے اس ملاقات میں شام کے صدر کو شجاع اور بہادر قراردیتے ہوئے کہا کہ شامی صدر نے گذشتہ 8 برسوں میں شامی عوام کے دشمنوں کی تمام گھناؤنی سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنادیا  اور شام پر مسلط کردہ ظالمانہ اور دہشت گردانہ عالمی جنگ میں شام کے استقلال کے سلسلے میں اہم نقش ایفا کیا۔ ولایتی نے کہا کہ سامراجی طاقتوں اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی محاذ کی فرنٹ لائن پر اپنی ذمہ داری ایفا کررہا ہے شام اور ایران کی دو قوموں اور حکومتوں کے درمیان تعلقات مضبوط و مستحکم اور اسٹراٹیجک ہیں ۔ ولایتی نے شام کے صدر بشار اسد کے معالجہ کے سلسلے میں ایران کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم شام بھیجنے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایران مشکل شرائط میں شام کے ساتھ کھڑا ہے۔

News ID 1905673

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha