لبنان کے مفتی اعظم الشیخ ماہر حمود سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کی ملاقات

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے خارجہ امور کے مرکزی سکریٹری علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے لبنان میں عالم اسلام کی ممتاز شخصیت اور اسلامی مزاحمتی اتحاد کے سربراہ مفتی الشیخ ماہر حمود سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے خارجہ امور کے مرکزی سکریٹری  علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے لبنان میں عالم اسلام کی ممتاز شخصیت اور اسلامی مزاحمتی اتحاد کے سربراہ مفتی الشیخ ماہر حمود سے ملاقات اور گفتگو کی۔ لبنانی شہر صیدا میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ عالمی حالات ، اسلامو فوبیا اور علماء کے کردار کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد اور یکجہتی کے فروغ پر اتفاق کیا۔

ڈاکٹر شیرازی نے بین المذاہب ہم آہنگی اور شیعہ سنی اتحاد و یکجہتی کے لئے پاکستان میں اپنی جماعت کی کوششوں اور کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کردار اور دینی و ملی خدمات کا تعارف کروایا اورمفتی ماہر حمود نے اس بات کو سراہتے ہوئے پاکستانی عوام کے مذہبی رجحان اور دینی لگاؤ کی تعریف کی اور ساتھ ساتھ خطے میں پاکستان کی اہمیت و کلیدی کردار پرگفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی ملاقاتوں کے سلسلے کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

News Code 1906936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =