بھارت میں کورونا وائرس کے مزید تین لاکھ پچاس ہزار کیس سامنے آگئے

بھارت میں کورونا وائرس کے مزید تین لاکھ پچاس ہزار کیس سامنے آگئے، جبکہ مزید 2 ہزار 760 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مزید تین لاکھ پچاس ہزار کیس سامنے آگئے، جبکہ مزید 2 ہزار 760 افراد ہلاک ہوگئے۔ کورونا وائرس نے  بھارت کے  اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں بھی تباہی مچادی ہے، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 10 پروفیسر کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔ ماہر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسز کی روزانہ تعداد پانچ لاکھ  تک ہونے کا امکان ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کی نئی لہر سے بھارت میں روزانہ پانچ ہزار سات سو افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 92 ہزار 311 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 69 لاکھ 60 ہزار 172 مریض سامنے آچکے ہیں۔

News Code 1906260

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =