10 اپریل، 2021، 6:59 PM

سعودی عرب نے اپنے 3 فوجیوں کے سر قلم کردیئے

سعودی عرب نے اپنے 3 فوجیوں کے سر قلم کردیئے

سعودی عرب نے دشمن سے دوستی کے جرم میں اپنے 3 فوجی اہلکاروں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان کے سر قلم کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے دشمن سے دوستی کے جرم میں اپنے 3 فوجی اہلکاروں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان کے سر قلم کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز 3 فوجیوں کی موت کی سزا کی تعمیل کردی گئی۔ تینوں فوجی اہلکاروں کو  خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

سزائے موت کے فیصلے میں واضح نہیں کہ ان اہلکاروں کو کس دشمن ملک سے تعاون پر سزا دی گئی تاہم فوجی اہلکاروں محمد بن احمد بن یحیی عکام، شاہر بن عیسی بن قاسم حقوی اور حمود بن ابراہیم بن علی حازمی کو یمن کی سرحد سے ملحقہ جنوبی صوبے میں سزائے موت دی گئی۔

سعودی عرب میں سزائے موت پر درآمد عوامی مقام پر سر قلم کرکے یا ملزم کے سر پر براہ راست گولی مار کر کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2020 میں 27 افراد کا سر قلم کیا گیا تھا جبکہ 185 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔

News ID 1906034

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha