28 مارچ، 2021، 7:21 AM

امریکہ کی بڑی یونیورسٹی میں 700 سے زائد طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی

امریکہ کی بڑی یونیورسٹی میں 700 سے زائد طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی

امریکہ کی ایک بڑی یونیورسٹی میں 700 سے زائد طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہوئے جنھیں جامعہ کی انتظامیہ روکنے میں ناکام رہی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ایک بڑی یونیورسٹی میں 700 سے زائد طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات ہوئے جنھیں جامعہ کی انتظامیہ روکنے میں ناکام رہی۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ کی سدرن کیلی فورنیا یونیورسٹی میں 700 سے زائد طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی جنسی زیادتی روکنے میں ناکامی پر 85 اعشاریہ 2 کروڑ ڈالر تاوان کی ادائیگی پر رضا مند ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی تعلیمی ادارے میں جنسی زیادتیوں کے واقعات کے ازالے کے طور پر ادا کی جانے والی یہ سب سے بڑی رقم ہے۔

زیادتی کی شکار طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کر رکھا تھا، جس میں یونیورسٹی کے ایک ڈاکٹر پر 1990 سے 2016ء کے دورانیے میں خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق اسٹیٹ کورٹ میں دائر مقدمے میں 26 سال کے دورانیے میں زیادتی کا شکار ہونے والی 710 طالبات نے الزامات عائد کیے۔ یونیورسٹی کی سابقہ طالبات کی جانب سے جنسی زیادتی الزامات کی زد میں آنے والا ڈاکٹر ماہر امراضِ نسواں ہے۔

News ID 1905845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha