4 جنوری، 2021، 11:26 AM

بھارت، پاکستان میں افراتفری اور دہشت گردی پھیلا رہا ہے

بھارت، پاکستان میں افراتفری اور دہشت گردی پھیلا رہا ہے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈس انفارمیشن لیب نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت سینکڑوں جعلی این جی اوزکے ذریعہ پاکستان میں دہشت گردی اور افراتفری پھیلا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈس انفارمیشن لیب نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت سینکڑوں جعلی این جی اوزکے ذریعہ پاکستان میں دہشت گردی اور افراتفری پھیلا رہا ہے۔ پاکستانی وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بھارت کا چہرہ بےنقاب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو قوتیں ملک کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہیں وہ آپ کی دوست ہیں اور جو قوتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں وہ ملک کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتی،ایسی قوتوں کو بے نقاب اوران کا مقابلہ کریں گے۔

News ID 1904663

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha