صدر ٹرمپ نے امریکہ کو ایک لمبے عرصے تک تاریکی میں دھکیل دیا ہے

جو بائیڈن نے اس سال نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکہ کو ایک لمبے عرصے تک تاریکی میں دھکیل دیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جو بائیڈن نے اس سال نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکہ کو ایک لمبے عرصے تک تاریکی میں دھکیل دیا ہے ۔ جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے آخری روز اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ صدر ٹرمپ نے امریکہ کو ایک لمبے عرصے تک اندھیروں سے ڈھانپے رکھا اور ملک میں 'بہت زیادہ غصہ، بہت زیادہ خوف اور بہت زیادہ تقسیم کو جنم دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں منتخب ہوتے ہیں تو امریکہ کیلئے بہترین کارکردگی دکھائیں گے اور تاریکی کے موسم پر قابو پائیں گے ۔

News Code 1902419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =