پاکستانی وزیر اعظم  کی بنگلا دیشی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بنگلا دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو ٹیلیفون کیا اور پاکستان آنے کی دعوت دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بنگلا دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو ٹیلیفون کیا اور پاکستان آنے کی دعوت دی۔ وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کو ٹیلیفون کیا اور بنگلہ دیش میں کورونا وائرس سے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

عمران خان نے بنگلہ دیش میں حالیہ سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے بنگلا دیش کی ہم منصب کو ترقی پذیر ممالک کے لئے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف کے عالمی اقدام سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ہمارے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور برابری پر مبنی ہیں۔ سارک کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے پائیدارامن وخوشحالی کی غرض سے ملاقات تعاون کے لئے دونوں ملکوں کے ملکر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 عمران خان نے بنگلا دیشی وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر سے بھی آگاہ کیا اور خطے میں پائیدار قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

News Code 1901782

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =