سوئیزرلینڈ میں ایرانی کارٹونسٹ کی مشکوک موت

کارٹونسٹ ، ہولوکاسٹ کارٹون اور بین الاقوامی کارٹون مقابلہ کے سکریٹری سید مسعود شجاعی نے سوئیزرلینڈ میں ایرانی کارٹونسٹ بہنام بہرامی کی مشکوک موت کے بارے میں کہا ہے کہ ہم بہنام بہرامی کی مشکوک موت کی پیروی کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کارٹونسٹ ، ہولوکاسٹ کارٹون اور بین الاقوامی کارٹون مقابلہ کے سکریٹری سید مسعود شجاعی نے سوئیزرلینڈ میں ایرانی کارٹونسٹ بہنام بہرامی کی مشکوک موت کے بارے میں کہا ہے کہ  ہم بہنام بہرامی کی مشکوک موت کی پیروی کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بہرامی ایک اچھے کارٹونسٹ تھے جنھوں نے کچھ عرصہ قبل سوئیزر لینڈ کی نمائشگاہ کے لئے اپنے کارٹون ارسال کئے تھے۔ مسعود شجاعی نے کہا کہ اس ہنر مند ایرانی نے جینوا میں ایک نمائش گاہ بھی برپا کی تھی لیکن منافقین نے اس نمائشگاہ کو درہم و برہم کردیا تھا۔ کچھ عرصہ بعد سوئیزرلینڈ کی پولیس نے اس ہنرمند کو ہولوکاسٹ کارٹون شائع کرنے کی وجہ سے گرفتار بھی کرلیا تھا۔ مسعود شجاعی نے کہا کہ ہولوکاسٹ کے بارے میں بہنام بہرامی کا کارٹون عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی شائع‏ ہوا تھا ۔ بہنام بہرامی سوئ‏یزرلینڈ میں تعلیم جاری رکھنے کے سلسلے میں قیام پذير تھے۔ شجاعی نے کہا کہ وہ بہنام بہرامی کی اچانک اور مشکوک موت کی پیروی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

News Code 1900346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =