لبنان میں وزیراعظم حسان دیاب کی 20 رکنی کابینہ کا اعلان

لبنان میں تشکیل پانے والی نئی حکومت میں نومنتخب وزیراعظم حسان دیاب کی 20 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان میں تشکیل پانے والی نئی حکومت میں نومنتخب وزیراعظم حسان دیاب کی 20 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع  کے مطابق سیاسی بحران کے شکار لبنان میں طویل مشاورت اور جوڑ توڑ کے بعد نئی حکومت تشکیل دیدی گئی ہے۔ وزیراعظم عہدے کے لیے حسان دیاب منتخب ہوئے جب کہ 20 رکنی کابینہ میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

اس حکومت کی ایک اور خاص بات عرب دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون وزیر دفاع کا مقرر ہونا ہے، وزیر دفاع زینہ عکر عدرا کو نائب وزیراعظم کا عہدہ بھی دیا گیا ہے۔ وہ لبنان کے معروف تاجر کی اہلیہ ہیں اور وزیر کا شمار لبنان کے صدر میشل عون اور ان کے عزیز جبران باسیل کے قریبی حلقوں میں ہوتا ہے۔

News Code 1897328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =