فلپائن میں آتش فشاں سے لاوے کا اخراج

فلپائن میں آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کا اخراج جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کا اخراج جاری ہے۔ آتش فشاں کے قریب کا علاقہ مسلسل زلزلے کے جھٹکوں کی زدپر ہے، دھویں کے ساتھ بجلی کڑکنے کے مناظر بھی سامنے آگئے۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے قریب ٹال آتش فشاں فعال ہوگیا ہے، آتش فشاں سے اخراج کے باعث منیلا ایئرپورٹ کی 240 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور10 ہزار افراد عارضی کیمپوں میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔آتش فشان کے ارد گرد کے علاقوں میں مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں، اسکول اور سرکاری دفاتر بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

News Code 1896980

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =