دنیا کے کئی ممالک میں جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے پر امریکہ کے خلاف مظاہرے

پاکستان، کشمیر، ہندوستان، نائجیریا، ترکی، شام، فلسطین ، یورپ اور امریکہ میں جنرل قاسم سلیمانی پر امریکہ کے بزدلانہ حملے اور اس حملے میں ان کی مظلومانہ شہادت پر امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، کشمیر، ہندوستان، نائجیریا، ترکی، شام، فلسطین ، یورپ اور امریکہ میں جنرل قاسم سلیمانی پر امریکہ کے  بزدلانہ حملے اور اس حملے میں ان کی مظلومانہ شہادت پر امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرین نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے امریکی پرچم کو نذر آتش کیا اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے ، ادھر ہندوستان کے شہر لکھنؤ اور دیگر شہروں میں بھی مظاہرین نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر گہرے دکھ اور درد کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کو عالمی دہشت گرد ملک قراردیا ہے۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی احتجاجی مظاہرین نے امریکی پرچم کو آگ لگاتے ہوئے امریکہ کو ظلم اور بربریت کی علامت قراردیا ہے۔

شام، فلسطین، ترکی اور نائجیریا میں بھی احتجاجی مظاہرین نے بغداد ايئر پورٹ کے قریب میجر جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کو بزدلانہ قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ذرائع کے مطابق قاسم سلیمانی کا تعلق صرف ایران سے نہیں تھا بلکہ وہ دنیا بھر کے مظلوموں کا سہارا تھے وہ ہر دلعزیز مجاہد تھے جو دنیا کے مظلوموں کےمخلص حامی تھے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی شہادت پر پورے عالم اسلام میں سوگ اور غم کی گہری فضائی چھائی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے قاسم سلیمانی کو شہید کرکے دنیا بھر میں امریکی مفادات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی کا انتقام صرف ایران کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری دنیا کے مظلوموں کی ذمہ د اری ہے اور جو اپنی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے انجام دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

News Code 1896737

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =